۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
برصغیر کے ممتاز عالم دین

حوزہ/جامعة الکوثر،اسلام آباد کے روح رواں،محسن قوم،مفسر قرآن مبین جناب علامہ شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ سمیت آپ کے تمام اہل خانہ کا کرب ہر علم دوست محسوس کر رہا ہے۔یقینا جامعه کی فضا سوگوار ہوگی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید حیدر عباس رضوی نے چند دنوں کے اندر بر صغیر کے ممتاز اور نامور علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے دو علماء کرام یعنی جناب مولانا سید ناصر حسین الحسینی اور جناب مولانا سید عباس موسوی رحمهما الله کا اس دار فانی سے دار بقا کی جانب کوچ کر جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور امت کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ ملت تشیع کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

زندگی بر حق‌پرستان، در قفس مقدور نیست
کوچ از دار فنا، مثل قفس بشکستن است

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے کہا: ذمہ دار خطیب،وظیفه شناس مبلغ،علم و عمل کے ساتھ ساتھ اخلاق حسنہ اور صفات حمیدہ کے مالک ان نیک دل اور پاک ضمیر علماء کی رحلت پر ہر سو گریہ و بکاء ہے۔ایسے میں جامعة الکوثر،اسلام آباد کے روح رواں،محسن قوم،مفسر قرآن مبین جناب علامہ شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ سمیت آپ کے تمام اہل خانہ کا کرب ہر علم دوست محسوس کر رہا ہے۔یقینا جامعه کی فضا سوگوار ہوگی۔

اس عظیم فقدان پر میں تمام پسماندگان کی خدمت میں بالخصوص اور ان مرحومین کے رفقاء اور شاگردوں کی خدمت میں بالعموم تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مالک کی بارگاہ میں مرحومین کے علو درجات کا خواستگار ہوں۔سرحد مانع نہ ہوتی تو یقینا حاضری درج کراتا۔

شریک غم سید حیدر عباس رضوی لکھنؤ،انڈیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .