۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
طلاب  تنظیم المکاتب

حوزہ/جناب مولانا علی محمد مرحوم اور انکے ہمسفر دو دیگر طلاب کی دوران سفر حادثہ میں موت ہوجانے کی خبر نے حوزہ علمیہ ہند کی فضا کو سوگوار بنادیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب لکھنؤ کے طالب علم جو اپنے وطن جا رہے تھے دوران سفر ایک حادثہ کی وجہ سے چند طلاب کا انتقال ہوگیا، اس غمناک موقع پر الجواد فاؤنڈیشن کے صدر مولانا مناظر حسین نقوی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام طلاب و اساتذہ و اراکین جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب اور مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کی۔

تسلیت نامہ کا متن اس طرح ہے:

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

وہ تو کہیے  ذکرِ اکبر  سے  بہل  جاتا ہے  دل 
ورنہ پھٹ جاتا کلیجہ نو جواں کی موت پر 

معدنِ علم تنظیم المکاتب کے بے بہا گوہر نایاب ، پیکر علم و عمل ، گل ِ شاخِ اخلاص ، عکسِ آینہ عمل ، علی محمد سلمہ و  اس حادثہ میں اپنے معبود حقیقی سے ملحق ہونے والے افراد کے لیے میرے پاس تعزیتی الفاظ نہیں ہیں کسے خبر تھی کہ وہ افراد جو عید کی خوشیاں اپنے اھل خانہ و عزیزو اقارب کے ساتھ منانے کے ارادے سے  اپنے وطن کے لیے  نکلے تھے آج انہیں کا غم باعثِ ماتم بن جاے گا ۔ ان ماؤں کو کس طرح قرار آے گا جنکی نگاہیں دروازہ پر اپنے بیٹے کی منتظر تھیں،  باپ  اپنے جوان بیٹے کو کاندھا دیتے وقت دل کو کس طرح سنبھالے گا ،یہ سوچ سوچ کر دوست و عزیزو اقارب پر کیا گزرتی ہوگی کہ اب وہ مسکراتے چہرے کبھی انکے سامنے نہیں آینگے ، غم بھت بڑا ہے ، صدمہ بہت عظیم ، یقیناً ہمارے پاس ان نوجوانوں کے موت کی تسلیت و تعزیت کے لیے لفظ نہ ہوتے اور نہ ہی غم برداشت کرنے کا کوئی سبب ،  اگر غمِ سید شہداء ہمارے پیشِ نظر نہ ہوتا ، ہم کر بھی کیا سکتے ہیں سواے صبر کے ،  کیونکہ ہم اسکی مصلحت کو درک نہیں کر سکتے ، اسی معبود حقیقی سے دعا گو ہیں جسکی مرہونِ منت یہ زندگی ہے ، پروردگار حسینِ مظلوم کے داغِ جگر کے صدقہ میں مرحومین کے والدین و اھل خانوادہ اور جملہ اساتذہ و طلباء تنظیم المکاتب کو صبر جمیل عطا فرما ، ہم اھل خانوادہ اور جملہ اساتذہ و طلباء تنظیم المکاتب و عالیجناب مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحومین کے علوِ درجات کے ساتھ ساتھ مجروحین کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں . 

سید مناظر حسین نقوی مشھد
صدر الجواد فاؤنڈیشن

تبصرہ ارسال

You are replying to: .