حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزه علمیہ سید المدارس امروھہ ہندوستان کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین سید انور عادل نے کچھ دیر پہلے دنیائے فانی کو الوداع کہدیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید انور عادل نے اپنی ابتدائی تعلیم سلطان المدارس لکهنو ہند میں حاصل کی اور پھر بالا ترین علمی مراتب کے حصول میں حوزه علمیه قم کا سفر کیا۔
آپ نے قم پہونچ کر مکمل سنجیدگی کے ساتھ بزرگترین اساتذہ کے دروس میں شرکت کی اور کمترین مدت میں خود کو اعلی ترین علمی مرتبہ تک پہونچایا۔
اطلاعات کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید انورعادل کافی عرصہ سے کڈنی کے مریض تھے اور اپ کی ڈائلسیس ہورہی تھی مگر اج کڈنی فیل ہوجانے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
حوزہ نیوز ایجنسی حوزات علمیہ و علماء اور مراجع تقلید کی تخصصی نیوز سائٹ پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے اور اپ کی مغفرت اور علوئے درجات کے لئے دعا گو ہے۔