۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا علی حیدر اجمیری

حوزہ/مولانا قمر سبطین صاحب منکسر المزاج،ٹھنڈا دماغ،بہت آہستہ آہستہ گفتگو، جتنے بھی صفات ایک اچھے انسان میں ہونے چاہئیں وہ تمام انکی ذات میں موجود تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا قمر سبطین مرحوم کے سانحۂ ارتحال پر نائب صدر آل راجستھان شیعہ علماء کمیٹی و امام جمعہ و الجماعت شیعہ جامع مسجد دھولپور سٹی راجستھان، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر اجمیری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

إنا لله وانا اليه راجعون

میں چار بجے سو کر اٹھا حسبِ معمول موبائل میں وقت دیکھا تو گروپ پر انتقال پر ملال کی خبر پڑھی،فوراً زبان پر آیا کہ یا اللہ سن 2020 میں اور کتنے علماء کرام ہم سے جدا ہووینگے، مولانا قمر سبطین صاحب منکسر المزاج،ٹھنڈا دماغ،بہت آہستہ آہستہ گفتگو، جتنے بھی صفات ایک اچھے انسان میں ہونے چاہئیں وہ تمام انکی ذات میں موجود تھے،میں جب سورجپورہ اجمیر کے مکتب کی خدمات انجام دے رہا تھا، اسوقت میری ملاقات مرحوم سے ہوئی تھی،وہ میرے اور والد محترم فخر راجستھان حجت الاسلام مولانا الشیخ محمد حسین صاحب قبلہ کے بڑے قدر دان تھے، وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ پورے راجستھان میں آپ  کے والد صاحب نے مکاتب جاری کیے ہیں، ادارہ میں آپ کے والد صاحب کی بڑی قدر ہے۔

آج اچانک ہمارا ساتھ چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے، بہت افسوس ہو رہا ہے، کہ کیسے ان کو مرحوم لکھا جائے،
دعا ہے کہ پروردگار عالم پنجتن پاک علیھم السلام کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے و درجات کو بلندی عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،نیز جملہ اراکین تنظیم المکاتب خصوصاً مولانا صفی حیدر صاحب قبلہ کو صبر عطا فرمائے،انکے پورے خانوادے کو تعزیت پیش کرتا ہوں،خدا آپ کو صبر عطا فرمائے۔
شریک غم

علی حیدر اجمیری
امام جمعہ و الجماعت شیعہ جامع مسجد دھولپور سٹی راجستھان و نائب صدر آل راجستھان شیعہ علماء کمیٹی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .