۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ابن حیدر

حوزہ/مرحوم تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ  ادبی ذوق کے ہمراہ  انتہائی سلیس اور سجی ہوئی زبان نیز خالص لکھنو کے شیریں لب ولہجہ کے ساتھ آپ کی کانوں میں رس گھولتی ہوئی خطابت کی ایک الگ شان تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ بزرگ عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا ابن حیدر صاحب قبلہ کا علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور کے مدیر مولانا سید حمید الحسن زیدی نے بتایاکہ کے مرحوم تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ  ادبی ذوق کے ہمراہ  انتہائی سلیس اور سجی ہوئی زبان نیز خالص لکھنو کے شیریں لب ولہجہ کے ساتھ آپ کی کانوں میں رس گھولتی ہوئی خطابت کی ایک الگ شان تھی فضائل و مناقب اہل بیت علیہم السلام کے سلسلہ میں عالمانہ نکات اور ساتھ ساتھ دشمنوں کی معاندانہ روش کے بارے میں انتہائی ظریفانہ تنقیدی اشارے آپ کی خطابت کو منفرد بناتے تھے۔

تقریبا نو دہائیوں پر مشتمل دینی خدمات اور ہزاروں شاگردوں کی تربیت کو کریم پروردگار اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور مولانا ابن حیدر صاحب قبلہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماکر ان کے تمام پسمانگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 
   

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .