۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید شاہد جمال رضوی 

حوزہ/آپ نے اپنی زندگی میں جہاں تعلیم و تدریس کو بے پناہ اہمیت دی وہیں خطابت کے ذریعہ معارف اہل بیت ؑ کو  جگہ جگہ نشر کیا، خطابت میں آپ کا انداز انتہائی منفرد ہوتا تھا، ادبی ذوق کے ہمراہ انتہائی شستہ، سلیس اور سجی ہوئی زبان استعمال کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شاہد جمال رضوی نے کہا کہ کہ طالبان علم کے سرپرست و مربی ، جلیل القدر مذہبی رہنما ، عظیم المرتبت خطیب ، بلند پایہ عالم دین ، بے نظیر و شیوا بیان مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا ابن حیدر صاحب قبلہ علالت کے بعد اپنی آخری آرام گاہ کی طرف کوچ کرگئے اور ہم سب ایک مخلص عالم دین اور مشفق بزرگ سے محروم ہوگئے …رضا بقضائہ ۔

آپ نے اپنی زندگی میں جہاں تعلیم و تدریس کو بے پناہ اہمیت دی وہیں خطابت کے ذریعہ معارف اہل بیت ؑ  کو  جگہ جگہ نشر کیا ، خطابت میں آپ کا انداز انتہائی منفرد ہوتا تھا ، ادبی ذوق کے ہمراہ انتہائی شستہ ، سلیس اور سجی ہوئی زبان  استعمال کرتے تھے، آپ کی زبان سے خالص لکھنؤ کا شیریں لب و لہجہ سننے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتاتھا۔

آہ… آسمان خطابت کا ایک اور سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہوگیا ۔
ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے 

ہم اس عظیم  عالم دین کے سانحۂ ارتحال پر امام زمانہ ( عج) ، مراجع عظام اور شیعیان حیدر کرار خاص طور سے ان کے ہزاروں شاگردوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ مولانا مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور اہل خانہ و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ؛ آمین 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .