۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید احمد رضا الحسینی

حوزہ/مولانا سے ہماری کم ملاقات تھی مگر جب ملاقات ہوتی تو رافت و شفقت میں بالکل بخل نہیں فرماتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا ابن حیدر کے انتقال پرملال کے موقع پر سربراہ علی اسلامک مشن،ٹورنٹو۔کینڈا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد رضا الحسینی نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مولانا مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خبر رحلت نے دنیائے تشیع میں غم وافسوس کا ماحول پیدا کردیا۔

آپ کا مکمل تعزیتی بیان کا متن اس طرح ہے:

اناللہ واناالیہ راجعون

بزرگ عالم دین ،مایئہ ناز خطیب و استاد اور ادیب حضرت علامہ ابن حیدرطاب ثراہ کی خبر رحلت  نے دنیائے تشیع میں غم وافسوس کا ماحول پیدا کردیا۔خطیب عالم اسلام علامہ طالب جوہری کے بعد یہ دوسرا بڑا صدمہ ہے۔

مولانا سے ہماری کم ملاقات تھی مگر جب ملاقات ہوتی تو رافت و شفقت میں بالکل بخل نہیں فرماتے تھے۔ادھر چند روز سے اصلاح اور دیگر گروپ کے ذریعہ طبعیت کی
خرابی کی اطلاع ملتی تھی اور ہمیشہ صحت و عافیت کی دعا کرتا رہتا تھا کہ ان بزرگوں کا سایہ قوم پر تادیر باقی رہے
لیکن سنت پروردگار یہی ہے کہ ہر ایک کوپلٹ کر اللہ کی بارگاہ میں جانا ہے۔ مقبول خطیب تھے شہادت مسلم بن عقیل ع کی مجلس کے لئے وہاں تشریف لےگئے۔

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے درجات کو بلند کرے پسماندگان
نیز تمام علماء،اساتذہ اور تلامذہ بالخصوص حضرت بقیتہ اللہ ارواحنالہ الفداء کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں

                سید احمد رضا الحسینی
                        سربراہ
                 علی اسلامک مشن
                ٹورنٹو۔کینڈا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .