۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید احمد رضا الحسینی

حوزہ/ بزرگ شاعر جناب رضا سرسوی کی پیش پروردگار بازگشت نے مذہبی شعر و شاعری کی دنیا میں بڑا خلا پیدا کردیا۔آپ کی شعر گوئی میں جو دیانتداری اور اخلاص تھا اس نے علماء، افاضل،طلاب اور مومنین کو نہایت درجہ متاثر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاعر اہلبیت (ع) رضا سرسوی کی رحلت جانسوز پر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد رضا الحسینی پریسیڈنٹ علی اسلامک مشن ٹورنٹو۔کینڈا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے، جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

علی والوں کا مرنابھی کوئ مرنے میں مرنا ہے
چلے اپنے مکاں سے اور علی کے در پہ جابیٹھے

اس شعر کے خالق اور کہنہ مشق و بزرگ شاعر جناب رضا سرسوی کی پیش پروردگار بازگشت نے مذہبی شعر و شاعری کی دنیا میں بڑا خلا پیدا کردیا۔آپ کی شعر گوئی میں جو
دیانتداری اور اخلاص تھا اس نے علماء، افاضل،طلاب اور مومنین کو نہایت درجہ متاثر کیا ہے۔پروردگار جناب رضاسرسوی کی مغفرت فرمائے۔
اور اعلیٰ علین میں بلند مقام عطا فرمائے۔پسماندگان کو صبر عطا کرے۔آمین

سید احمد رضا الحسینی

پریسیڈنٹ علی اسلامک مشن ٹورنٹو۔کینڈا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .