۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید احمد رضا الحسینی

حوزہ/ مدینہ اسٹیٹ کے نام پر قائم حکومت سے یہ توقع بندھی تھی کہ سابق کی حکومتوں کی طرح مظلوموں اور اقلیتوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ مگر یہ حکومت بھی گذشتہ حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ ادارہ علی اسلامک مشن ٹورنٹو۔کینڈا حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد رضا الحسینی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ اسٹیٹ کے نام پر قائم حکومت سے یہ توقع بندھی تھی کہ سابق کی حکومتوں کی طرح مظلوموں اور اقلیتوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔مگر یہ حکومت بھی گذشتہ حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ وزیر آعظم کوئٹہ کے مظلوموں کی دلجوئ کے لئے بھی جانے میں سیاست سے کام لے رہے ہیں ۔

سربراہ ادارہ علی اسلامک مشن ٹورنٹو نے کہا کہ کیا کوئٹہ کے مظلوم پاکستانی شہری نہیں ہیں ؟ کیا شہداء کوئٹہ پاکستانی شہری نہیں تھے؟۔

آخر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ان قاتلوں کے ساتھ حکومت کی بھی مذمت کرتا ہوں۔ شہدائے کوئٹہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرواجر کی دعا کرتا ہوں۔
     
             

تبصرہ ارسال

You are replying to: .