۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید احمد رضا الحسینی

حوزہ/ مرحوم ہمارے دوستوں اورساتھیوں میں سے تھے۔اس مرحلہ پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے درجات کو بلند کرے تبلیغ اسلام میں جو خدمات انجام دئے ہیں اسے نجات کاذریعہ قراردے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹورنٹو۔کینڈا مقیم حجۃ الاسلام سید احمد رضا الحسینی  مولانا رضا حیدر کی خبر رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

انا للہ و انا الیہ راجعون

مولانا رضا حیدر صاحب مرحوم کے انتقال پرملال کا بیحدافسوس ہے۔کافی دنوں سے علالت کی خبریں آرہی تھیں اور مسلسل صحت وعافیت کی دعائیئں بھی جاری
تھیں مگر موت کوشکست دیکر جوار اھلبیت ع کو اختیار کرلیا۔

مرحوم ہمارے دوستوں اورساتھیوں میں سے تھے۔اس مرحلہ پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے درجات کو بلند کرے تبلیغ اسلام میں جو خدمات انجام دئے ہیں اسے نجات کاذریعہ قراردے۔اور خانوادہ اور مرحوم کے داماد مولاناامین حیدر( شیبی سلمہ)کو صبرواجر
کی توفیق کرامت فرمائے۔

مولانا کا انتقال ایک قومی نقصان ہے لہذا میں تمام علماء اور افاضل کی خدمت میں، مرجعیت اور امام عالی مقام ع کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

سید احمد رضا الحسینی

ٹورنٹو۔کینڈا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .