۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی سانگلی مہاراشٹرا کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی سانگلی مہاراشٹرا کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم 
اناللہ واناالیہ راجعون 

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 
"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"

آسمانِ علم و معرفت کا درخشندہ ستارہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ حسن مبلغی کرگیلی صاحب کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے مرحوم مدتِ دراِز تک حوزۂ علمیۂ نجفِ اشرف میں مشغول درس وتدریس تھے آپ کو سرکار آیت اللہ  العظمی سید ابوالقاسم الخوئی اور شھید باقر صدر رحمۃ اللہ علیھما سے بھی شرفِ تلمذ حاصل تھا ہندوستان آنے کے بعد سانگلی مہاراشٹرا میں تقریباً چالیس سال تک امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دیتے رہے وہ ہمیشہ مومنین کے ہردل عزیز رہے ہیں
ہم اس غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، مراجعِ تقلید، حوزات علمیہ، مومنین کرام بالخصوص اہل خانہ اور سانگلی کے مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

شریک غم: مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .