۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حوزہ/ نیشنل کانفرنس نے مذہب کے نام پر کبھی بھی سیاست نہیں کی ہے۔ یہ ہماری تاریخ ہے۔ شیر کشمیر کا نعرہ "ہندو، مسلم، سکھ" اتحاد کا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مذہب کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی یہ کھیل نہیں کھیلا ہے لیکن بی جے پی اسی کھیل میں ڈوب جائے گی۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز نینشل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبدللہ کے 38 ویں یوم وصال کے موقع پر یہاں نسیم باغ حضرت بل میں واقع ان کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

فاروق عبداللہ نے کہاکہ 'نیشنل کانفرنس نے مذہب کے نام پر کبھی بھی سیاست نہیں کی ہے۔ یہ ہماری تاریخ ہے۔ شیر کشمیر کا نعرہ "ہندو، مسلم، سکھ" اتحاد کا تھا'۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو نیشنل کانفرنس میں اس لئے بدل دیا گیا تاکہ اس میں سبھی مذہبوں کے لوگ شامل ہو۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج اگر کوئی مذہب کے نام پر سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں تو وہ بی جے پی اور آر ایس ایس والے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے یہ کھیل کبھی نہیں کھیلا ہے لیکن وہ کھیل رہے ہیں وہ اسی کھیل میں ڈوب جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .