۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
موہن بھاگوت

حوزہ/ ہندوستان کی ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے آباؤ اجداد ایک ہی تھے اور ہر ہندوستانی شہری ہندو ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پونے کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’گلوبل اسٹریٹجی’ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جسمین آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندو مسلمان سب ایک ہیں۔ جو لوگ اس ملک میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو بانٹنے کا کام کرتے ہیں، میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔ ہمارے آباؤ و اجداد ایک ہی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کسی بھی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل نہیں کرتی ہے اور ہمارا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے۔ عوام جسے چاہیں اسے ووٹ دے کر اقتدار پر بٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے اخوت اور بھائی چارے کے موضوع پرکہا کہ بھارت کی زمین اور یہاں کے لوگوں کو ملا کر راشٹر کہا جاتا ہے۔ ہمارے مذہب الگ الگ ہیں، لیکن سماج تو ایک ہے۔ ایک بہتر سماج کی تشکیل تبھی ممکن ہے جب ہم آپس میں بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں۔ سارے انسان آدم اور حوا کی اولاد ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .