حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی نے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ایس آئی آر کے عمل کو انتہائی سنجیدگی سے انجام دیں اور کسی قسم کی غفلت سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ووٹ کی بنیادی اہمیت ہے، اس لیے تمام افراد اپنے ایس آئی آر فارم کو بھر کر بروقت بی ایل او کے پاس جمع کرائیں۔
مولانا نے واضح کیا کہ جن لوگوں کو فارم موصول نہیں ہوا ہے، وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ بی ایل او سے فارم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے معاملے میں معمولی کوتاہی بھی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 11 دسمبر تک مقرر کیا ہے، تاہم یہ مدت ناکافی ہے اور اسے مزید بڑھایا جانا چاہیے۔ مولانا کلب جواد کا کہنا تھا کہ جن افراد نے اب تک فارم جمع نہیں کیا ہے، وہ فوراً یہ عمل مکمل کریں تاکہ رائے دہندگان کی فہرست میں ان کا نام شامل رہ سکے۔
دریں اثنا، نائب امام جمعہ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے بھی مسلمانوں سے ایس آئی آر میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد ایس آئی آر فارم بھرے، تاکہ جمہوری ڈھانچہ مزید مضبوط ہوسکے۔









آپ کا تبصرہ