۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے جموں اینڈ کشمیر کے شیعوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلوس ہای عزا کے دوران اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے پر امن طریقے سے جلوس نکالیں اور عزداری کے دشمنوں سے ہوشیار رہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ جموں اور کشمیر میں عزاداری کے جلوسوں کی بحالی پر سرکار اور ایل جی جناب منوج سنہا کا شکریہ اداکرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ طویل مدت کے بعد کشمیر میں عزاداری کے جلوسوں کی بحالی ہوئی ہے اس لیے جموں اور کشمیر کے شیعوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔انہیں چاہیے کہ پر امن طریقے سے جلوسوں میں شامل ہوں اور کوئی ایسا عمل انجام نہ دیں جس سے جلوس خطرے میں پڑ جائیں ۔خاص طوپر کورونا کے وبائی عہد میں سرکاری احکامات پر ضرور عمل کریں ۔

مولانا نے ریاست جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گونر صاحب سے جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ہم نے کشمیر میںجلوس ہائی عزاکی بحالی کا مطالبہ رکھا ۔انہوں نے ہمارے مطالبات پر غورکیا جس کے لیے ہم ان کے شکر گذار ہیں ۔امید ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی باقی جلوس ہائی عزا بھی بحال ہوں گے اور کشمیر میں عظیم الشان طریقےسے عزاداری کے جلوس برآمد ہوں گے ۔

مولانا نے کہاکہ ہم نے ایل جی صاحب کے سامنے جو مطالبات رکھے ان میں تین مطالبات پورے ہوئے ہیں۔ایک تو یہ کہ کشمیر میں اوقاف کی جائداد کے انتظام و انصرام کے لیے وقف بورڈ کی تشکیل کی جائے ۔دوسرے جموں اینڈ کشمیر میں انتخابی حلقوں کی از سرنو حد بندی ہو اور تیسرے عزاداری کے جلوسوں کی بحالی کا مطالبہ شامل تھا۔انہوں نے ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیااور عزاداری کے جلوسوں کو بحال کردیاہے،ان شاء اللہ ہماری باقی مانگیں بھی جلدہی پوری ہوں گی ۔

مولانا نے جموں اینڈ کشمیر کے شیعوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلوس ہای عزا کے دوران اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے پر امن طریقے سے جلوس نکالیں اور عزداری کے دشمنوں سے ہوشیار رہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .