۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آقای مہدی مہدوی پور

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر رضوی،دین کے مخلص خدمتگزار، کوشاں، مشہور مدرس اور زبردست خطیب تھے اور اپنی زندگی میں نمایاں کارنامے انجام دیئے اور بے شمار شاگرد پروان چڑھاۓ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان،حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور نے جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر رضوی مرحوم کے انتقال پرملال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم دین کے مخلص خدمتگزار، کوشاں، مشہور مدرس اور زبردست خطیب تھے اور اپنی زندگی میں نمایاں کارنامے انجام دیئے اور بے شمار شاگرد پروان چڑھاۓ ہیں۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

اناللہ واناالیہ راحعون

قال الصادق (ع) اذامات العالم ثلم في الاسلام ثلمۃ لایسدھاشیء

عالم ربانی اور جامعہ انوار العلوم کے قدیمی اور جید مدرس جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب کے انتقال کی خبر بہت ہی دردناک اور افسوسناک تھی، مرحوم دین کے مخلص خدمتگزار، کوشاں، مشہور مدرس اور زبردست خطیب تھے اور اپنی زندگی میں نمایاں کارنامے انجام دیئے اور بے شمار شاگرد پروان چڑھاۓ ہیں، اس عظیم فقدان پر حضرت ولی عصر ارواحنالہ الفداء، انوار العلوم کے مدیر محترم، اساتید گرانقدر اور طلاب عزیز، ہندوستان کے علماء، مرحوم کے اہل خانہ اور اعزا و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے طلب رحمت و مغفرت اور وارثوں کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کا خواستار ہوں۔

مہدی مہدوی پور

۱۹/۰۶/۱۳۹۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .