حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد اسلم رضوی پونا نے مولانا مرحوم سید رضا حیدر رضوی کی رحلت پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
حجۃ الاسلام والمسلمين عالى جناب سید رضا حیدر صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ استاد جامعہ انوار العلوم و مبلغ و مروج مکتب اہلبیت کی دلسوز و جانگداز رحلت سے علما و مبلغین کو جو صدمہ پہنچا ہے اسے الفاظ کے سانچے میں نہیں ڈھالا جا سکتا۔
مولانا سید رضا حیدر صاحب کی ہمہ گیر شخصیت ان کی بذلہ سنجی، حاضر جوابی اور بےباکی ہر شخص کو متاثر کیا کرتی تھی ایسے معتبر، محترم عالم دین کا اتنی جلدی اس دنیا سے کوچ کرنا ایک ایسا سانحہ ہے جس کی وجہ سے ان کے اعزہ واقارب کے دلوں میں جو گہرا زخم لگا ہے اسے مندمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولانا مرحوم کے پسماندگان کو خصوصاً انکی اہلیہ اور تمام بچوں کو اس غم کے سہنے کی طاقت و قوت مرحمت فرمائے آمین یارب العالمین۔
محمد اسلم رضوی پونا
شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا