۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجۃ الاسلام مولانا سید ذوالفقار علی جعفری کا آج انتقال ہو گیا

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید ذوالفقار علی جعفری ولد مرحوم مولانا سید منیر حسین جعفری،گورسائی پونچھ جموں کا آج انتقال ہو گیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا سید ذوالفقار علی جعفری ولد مرحوم مولانا سید منیر حسین جعفری،گورسائی پونچھ جموں کا آج انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں مولانا سید اعجاز حسین موسوی نے بتایا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ذوالفقار علی جعفری صاحب کی ولادت ریاست جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مہنڈر کے ایک قریہ گورسائی میں ہوئی۔

ان کے والد ماجد مرحوم مولانا سید منیر حسین جعفری صاحب قبلہ اپنے علاقہ کے ایک مقبول و شریف النفس مبلغ دین تھے۔ والد کی طرف سے انہیں دینی ماحول و تربیت نصیب ہوئی۔ ابتدائی تعلیم وطن میں حاصل کی۔ اس کے بعد جامعۃ المنتظر نوگاواں سادات میں داخلہ لیا اور وہاں جید علماء سے کسب فیض کیا۔ اس کے بعد کچھ عرضہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنو میں تعلیم و تہذیب میں مشغول رہے۔ 

پھر اعلی دینی تعلیم کے لئے حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور ایک طویل مدت تک نہایت محنت اور یکسوئی کے ساتھ علم کے اعلی مراحل طے کئے۔ جس کے گواہ حوزہ علمیہ قم کے مدرسہ حجتیہ اور مدرسہ امام خمینی کے ان کے ہم درس، مباحث اور ساتھی ہیں۔ جو کثیر تعداد میں وطن عزیز ہندوستان و ایران میں موجود ہیں۔ 

میری مرحوم سے پہلی ملاقات بلوار امین قم میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری صاحب (موسس و مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام پونچھ ) کے دولت کدہ پر ہوئی۔ پھر ملاقات کا سلسلہ جاری رہا اور ان کے مدرسہ امام خمینی آنے کے بعد یہ رشتہ دوستی و اخوت مستحکم ہوتا چلا گیا۔ جو ان کے ایران سے جانے کے بعد بھی باقی رہا۔ ان کی موت کی خبر نے چند ساعت کے لئے ذہن و دل و دماغ کو ماووف کر دیا۔  

ایران میں تحصیل علم دوران اور قم سے مستقل طور پر واپسی کے بعد انہوں نے اپنے لئے مدرسہ کا انتخاب کیا اور تدریس کو اپنا مشغلہ بنایا۔ کافی عرصہ تک انہوں میں حوزہ علمیہ امام باقر علیہ السلام میں تعلیم و تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ ان کے طلاب اور شاگرد ہندوستان میں تبلیغی امور میں سرگرم اور حوزہ علمیہ قم میں سطح چہار اور دورہ دکتری میں مشغول تعلیم ہیں۔ 

ابھی دو تین روز پہلے اچانک ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال کی خبر پر انہیں ایک تسلیت نامہ تحریر کیا اور اس کے جواب کا منتظر تھا کہ خود مرحوم کی موت کی خبر ملول و محزون کر دیا۔ 

بارگاہ رب العزت میں دعا ہے کہ وہ  انہیں اپنی رحمت و مغفرت واسعہ کے سایہ میں قرار دے، انہیں مورد عفو و بخشش قرار دے، جوار اہل بیت علیہم السلام نصیب فرمائے۔ جملہ پسماندگان خاص طور پر ان کی والدہ ماجدہ اور اہلیہ کو صبر جمیل و اجز جزیل عطا فرمائے۔

علمائے ہندوستان کا اظہار افسوس اور تعزیت و تسلیت 

مولانا سید منظور عالم جعفری سرسوی

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله وإنا إليه راجعون

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 

"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"
نہایت ہی تألم و تأثر کے ساتھ حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ذوالفقار علی جعفری صاحب قبلہ و کعبہ (اعلی اللہ مقامہ)  کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔ 
میں اس جانگداز اور ناخوشگوار سانحے اور مصیبت پر مدیر محترم و اساتید و طلاب مدرسہ باب العلم بڈگام اور دیگر پسماندگان خصوصاً مرحوم کے فرزندان اور مرحوم کی اہلیہ کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے خداوند عالم سے نیک اجر ،درجات کی بلندی اور جنت میں اعلیٰ مقام پانے کی دعا کرتا ہوں ۔

سید منظور عالم جعفری

مولانا طالب رضا حوزہ علمیہ قم

انا للہ و انا الیہ رجعون

آہ! افسوس

برادر عزیز حجہ الاسلام و المسلمین عالی جناب سید ذوالفقار حسین جعفری اعلی اللہ مقامہ  کے انتقال پر ملال کی خبر ملی دلکو  بہت تکلیف ہویی۔
مدرسہ حجتیہ اور مدرسہ امام خمینی(رح) قم ایران میں مرحوم کے ساتہ ایک ہی درس میں شرکت کرنے کا شرف حاصل رہا مرحوم ہمارے دوست و نھایت شریف اور ذہین و ہونہار طالب علم تھے، کس دل اورکن ھاتوں سے ذوالفقار صاحب کو مرحوم لکہوں۔ لیکن، رضا بقضاءہ و تسلیما لامرہ۔ 

خدا وند کریم انکے درجات میی بلندی اور انکی مغفرت فرماے۔آمین۔
اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرماے۔

خدا ان پر اور انکی قبرپر اپنی رحمت نازل فرماے آمین۔

شریک غم: طالب رضا حوزہ علمیہ قم

ریسرچ اسکالر حجۃ الاسلام مولانا سید کوثر علی جعفری 

کل نفس ذائقۃ الموت

ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے
حجۃ الاسلام مولانا سید ذوالفقار علی جعفری ولد مرحوم مولانا سید منیر حسین جعفری کا انتقال ہو گیا ہے۔

ابھی پرسوں ہی مولانا سید ذوالفقار صاحب کے چھوٹے بھائی سید قلب مرتضیٰ کا بھی انتقال ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین

غمگین: سید کوثر علی جعفری 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .