۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ مجلس علمائے ہند شعبہ قم مذکورہ جریدہ کی اس رکیک و غیر انسانی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت فرانس سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ وہ تحفظ حقوق و اقدار دین و انسانیت کے قانون کی پاسداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس کی اشاعت پر پابندی عائد کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانسیسی جریدہ کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ناجائز و ناقابل برادشت اہانت پر دفتر مجلس علمائے ہند شعبہ قم نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی جریدہ کے ذریعہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کی اہانت، درحقیقت ناموس دین و انسانیت کی اہانت ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باعظمت ذات دینی و انسانی کردار و اخلاق کا وہ اعلیٰ نمونہ ہے جو تمام عالم انسانیت کے لئے بہترین آئیڈیل کی حیثیت رکھتا ہے۔

فرانسیسی جریدہ کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ناجائز و ناقابل برادشت اہانت ، درحقیقت ناموس دین و انسانیت کی اہانت ھے ، جس کی اھل دین و اھل انسانیت کی جانب سے جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔

مجلس علمائے ہند شعبہ قم مذکورہ جریدہ کی اس رکیک و غیر انسانی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت فرانس سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ وہ تحفظ حقوق و اقدار دین و انسانیت کے قانون کی پاسداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس کی اشاعت پر پابندی عائد کرے اور اپنی اسلام دشمن گھناونی سازشوں کو کالعدم قرارے تاکہ اسے مزید عالمی رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دفتر مجلس علمائے ہند شعبہ قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .