۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی

حوزہ/ شیخ حسن مرحوم نجفی ہاوس سے مہاراشٹر کے سانگلی میں تقریبا ۳۰ سال تک امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دئے اور وہاں کے مومنین کو دین مبین اسلام کی تعلیمات و فیوضات سے روشناس کرایا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مشہور عالم دین و مخلص مبلغ حجت الاسلام شیخ حسن مختصر علالت کے بعد  اس دار فانی سے عالم بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔

مرحوم اپنی ابتدائی تعلیم اپنے وطن کرگل میں حاصل کی اور دینی خدمات کے جذبہ نے ان کو اپنے وطن چھوڑنے پر مجبو کر دیا اور انہوں نے اعلی دینی تعلیم کے حصول کے لئے اپنے گھر کو الوداع کہا اور دوسرے شہر میں رہ کر اعلی تعلیم حاصل کی ۔

مرحوم مزید اعلی تعلیم کے حصول کے لئے نجف اشرف کا سفر کیا اور وہاں در باب العلم سے خود کو منسلک کیا اور وہاں سے علم و عمل کی فیوضات حاصل فرمائی ۔ 

امام جمعہ سانگلی نجف اشرف میں علامہ ذیشان حیدر جوادی مرحوم کے ہم عصر تھے ۔ 

مرحوم نجف اشرف سے کسب فیض کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئے اور نجفی ہاوس بمبئی میں کچھ عرصہ تک خدمت کی ۔

شیخ حسن مرحوم نجفی ہاوس سے مہاراشٹر کے سانگلی میں تقریبا ۳۰ سال تک امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دئے اور وہاں کے مومنین کو دین مبین اسلام کی تعلیمات و فیوضات سے روشناس کرایا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .