۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ مرحوم علامہ جوادی طاب ثراہ کے ہم عصروں میں تھے۔ سانگلی مہاراشٹر میں زندگی کا بڑا حصہ خاموش تبلیغ دین میں گذارا۔ میری تقریبا ہر سال دوران سفر تبلیغ ملاقات ہوتی تھی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید صفی حیدر زیدی،سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو نے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا شیخ حسن نجفی طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منکسر مزاج ، حق گو، حق پسند اور انتہائی شیریں اخلاق کے حامل تھے۔ اب ایسے افراد نہ جانے کیوں کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ عالم باعمل، مبلغ مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا شیخ حسن نجفی طاب ثراہ نے ایام عزائے حسینی میں مختصر علالت  کے بعد رحلت فرمائی۔

انا للہ و اناالیہ راجعون 

مولانا مرحوم کرگل کشمیر کے ایک دیندار گھرانے میں پید اہوئے ، ابتدائی تعلیم کے بعد اعلی دینی تعلیم کے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے ۔ مرحوم علامہ جوادی طاب ثراہ کے ہم عصروں میں تھے۔ سانگلی مہاراشٹر میں زندگی کا بڑا حصہ خاموش تبلیغ دین میں گذارا۔ میری تقریبا ہر سال دوران سفر تبلیغ ملاقات ہوتی تھی۔ 

منکسر مزاج ، حق گو، حق پسند اور انتہائی شیریں اخلاق کے حامل تھے ۔ اب ایسے افراد نہ جانے کیوں کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 

پروردگار کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں ان علماء سے محروم نہ کرے جنکے پاس سے اخلاق اہلبیت علیہم السلام کی خوشبو آتی ہے اور جنکا وجود خود مبلغ دین رہتا ہے زبان سے تبلیغ کریں چاہے نہ کریں۔ 

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمٰن و رحیم پروردگار رحمت و مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان اور وابستگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین

پسماندگان، وابستگان خصوصا َ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔ 

والسلام 

مولانا سید صفی حیدر زیدی 

سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

تبصرہ ارسال

You are replying to: .