مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد کے سربراہ کا مولانا ممتاز علی کی رحلت پر اظہارِ تعزیت
حوزہ/مجمع علماء و خطباء کے بانی اور سرپرست نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مولانا ممتاز علی واعظ قمی غازی پوری، بہترین عالم دین، خطیب، مبلغ، معلم، مترجم و مصنف اور قناعت پسند مؤمن تھے، افسوس اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
-
دینی مدارس کے حق میں اہم فیصلہ، سپریم کورٹ آف انڈیا کا شکریہ، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے سرپرست اعلی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے دینی مدارس کے حق میں دیے گئے اہم فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے، سپریم کورٹ نے قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف تعصب آمیز سفارشات کو خارج کر دیا، جس کے بعد مدارس کو سرکاری فنڈنگ جاری رہے گی۔
-
مجمع علماء وخطباء حیدر آباد و مرکزی ماتمی گروہان کی جانب سے حیدرآباد میں مجلس عزاء و تعزیتی اجلاس
حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدر آباد و مرکزی ماتمی گروہان کی جانب سے بارگاہ علی ع حیدرآباد میں سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی یاد میں مجلس عزاء وتعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
-
آئین کی حفاظت اور مذہبی آزادی کے لئے اپنے ووٹ کا ضرور استعمال کریں: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے مسلمانوں اور مومنین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ووٹنگ اور اس حق کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ کا حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ
حوزہ نیوز ایجنسی کو جو عزت و شرف و مقبولیت حاصل ہے اس سے زیادہ تر نیوز ایجنسیاں محروم ہیں: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ پرنسپل حوزۃ الامام القائم الدینیہ نے انٹرویو میں کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کو عوام و خواص کے نزدیک جو عزت و شرف و مقبولیت حاصل ہے اس سے زیادہ تر نیوز ایجنسیاں محروم ہیں۔میری نظر میں حوزہ نیوز ایجنسی آسمان صحافت کا آفتاب عالمتاب ہے۔
-
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد کا معرفت مہدویت پر شہر حیدرآباد ہند میں عظیم الشان سمینار:
عصر حاضر میں مومنین کو مرجعیت سے قریب کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے: حجۃ الاسلام سید اشرف علی غروی
حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدرآباد کی جانب سے معرفت مہدویت پر شہر حیدرآباد ہند میں ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء ،خطباء اورمومنین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن کا آیت اللہ کاشانی کی وفات پر تعزیتی پیغام:
آیت اللہ محمد امامی کاشانی کا اچانک انتقال تمام عالمِ تشیع کے لئے عظیم خسارہ ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد مولانا علی حیدر فرشتہ نے امام جمعہ تہران اور مجلسِ خبرگان کے رکن آیت اللہ کاشانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
آہ! دیوار اسلام میں ایک اور شگاف پڑ گیا، ایک عہد ختم ہوا، مولانا حیدر علی فرشتہ
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن ہندوستان کے سربراہ نے پاکستان کے مایہ ناز عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کے مایہ ناز مفسر قرآن و جامعہ کوثر کے بانی حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی عالم جاودانی کی طرف رحلت فرما گئے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا اہم اجلاس؛
مرحوم مولانا نبی حسن نے باطل کے سر پر سوار ہوکر دفاع حق ولایت کیا، مولانا سید ظفریاب حیدر
حوزہ/ اجلاس سے مقررین کا کہنا تھا کہ مراجع و فقہاء امامیہ کی خدمات اور احسانات کو ہمیشہ سامنے لایا جائے۔
-
مولانا سید نبی حسن زیدی کے سانحہ ارتحال پر مجمع علماءوخطباء حیدرآباد کا تعزیتی بیان
مولانا سید نبی حسن زیدی مرحوم حیدرآباد کے نامور شیعہ علماء میں سے تھے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف و بزگ عالم دین و خطیب اہل بیتؑ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی نے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
-
سربراہ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن،مولانا علی حیدر فرشتہ؛
وقف بورڈ ایکٹ ختم کرنے کی پوری تیاری افسوسناک/ نہ شیعہ وقف بورڈ نہ سنی وقف بورڈ سب ختم ہوجائیں گے؟
حوزہ/ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے اس بل کی پرزور مذمت اور مخالفت کی جاتی ہے ۔اس سے مسلمانوں کی معاشی،اقتصادی ، تعلیمی،ثقافتی اور مالی ابتری و بد حالی میں مزید خرابی و بربادی پیدا ہوگی۔ ممبر پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے وقف ایکٹ ختم کرنے کے جو وجوہات بیان کئے ہیں وہ سب سراسر الزام تراشی و غلط بیانی پر مبنی ہیں ۔
-
اسلامی مقدسات سے دشمنی سراسر جہالت و نادانی : حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن کے سرپرست اعلیٰ نے اشتعال انگیزی،فتنہ پروری کی غرض سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ایک ویڈیو پر ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے اور اس طرح کی فتنہ انگیزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اترپردیش اسمبلی میں حالیہ جاری اجلاس کے دوران امام حسین (ع) کی شان میں گستاخی
امام حسینؑ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت: مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن
حوزہ/ اترپردیش اسمبلی میں حالیہ جاری اجلاس کے دوران امام حسین (ع) کی شان میں گستاخی پر مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
-
حیدر آباد دکن میں منبر سے اصولیوں اور مراجع کرام کے خلاف زہر افشانی پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کا بیان
حوزہ/ حال ہی میں حیدرآباد دکن میں مجلس عزا کے دوران منبر سے اشاروں اشاروں میں اصولی شیعوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے گمراہ کن باتیں بیان کرنے پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد نے اظہار حقیقت کے عنوان سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کا مذمتی بیان؛
قرآن سوزی کا انوکھا واقعہ جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کردیا
حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن سوزی کے مبینہ کریہہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرم کو سخت عبرتناک سزادی جائے اور خود سویڈش حکومت قرآن سوزی کی اجازت دینے پر مسلمان حکومتوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگے۔
-
یکساں سول کوڈ،نفع کم نقصان زیادہ : حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ انہوں نے کہا: دفعہ 370 ہٹا نے سے کشمیری پنڈتوں اور دہشت گردی کا شکار،اقتصادی و معاشی طور سے پریشان حال کشمیری عوام کا کیا فائدہ؟ تین طلاق کے خلاف قانون بنانے سےمجموعی اعتبار سے مسلمان خواتین کا کیا فائدہ؟ اسی طرح یکساں سول کوڈ سے عوام کا کیا فائدہ ہوگا؟
-
افسوس پاکستان کا علاقہ پارا چنار ایکبار پھر دہشت گردی کا شکار :مجمع علماءو خطباء حیدرآباد دکن
حوزہ/ مجمع علماءو خطباء حیدرآباد دکن کے سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلا م والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے پاراچنار کے اسکول میں اساتذہ پر ہوئے حملے پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن حیدرآباد دکن:
ماہ رمضان سے قبل سعودی حکومت کا فیصلہ انتہائی عجوبہ: مولانا علی حیدر فرشتہ
خحوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن،سعودی حکومت کے مذکورہ فیصلہ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اور سعودی عرب کی وزارات امور اسلامی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی فرمائیں تاکہ غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمانوں کے لئے کسی تشویش و تخویف کا باعث نہ بنے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید مذمت:
اسلام نفوذ کر رہا ہے،خدا کا وعدہ پورا ہونے والاہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن(تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔اور دنیا بھر کے انصاف پسند دانشوروں ، ریسرچ اسکالروں،صحافیوں اور سیاست دانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان واقعات پر غور و فکر کرکے بتائیں کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟اور اس کا راہ ِ حل کیا ہے ؟۔
-
آہ! لسان الواعظین مولانا سید مظاہر علی واعظ مرحوم
حوزہ/ لسان الواعظین مولانا سید مظاہر علی واعظ مرحوم کو مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا خراج عقیدت۔
-
حیدرآباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ میں کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ایرانی سفارت خانہ میں ممبر آف پارلیمنٹ آف ایران کی تشریف آوری پر جمہوری اسلامی ایران کے سفیر مہدی شاہرخی نے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں شہر حیدرآباد کے علماء، خطباء ودیگر عہدیداران شامل تھے، ساتھ ہی اہل سنت علماء اور داؤدی بوہرہ جماعت کے علماء بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔
-
اصلاح معاشرہ اور طلاق کی وجوہات و راہ حل پر علماء حیدرآباد دکن کا اہم اجلاس
حوزہ/ اصلاح معاشرہ اور قوم میں ہو رہی طلاقیں اور انکی وجوہات و راہ حل کے عنوان سے ( شیعہ) علماء حیدرآباد دکن کا ایک اہم اجلاس نشست علمی کی شکل میں منعقد ہوا۔
-
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کا تعزیتی پیغام:
آیۃ اللہ عباس علی اختری کی رحلت سے دیوار اسلام میں ایک اور شگاف پیدا ہوگیا
حوزہ/ مرحوم نے انقلابِ اسلامی کے لئے انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں اور ظالم پہلوی حکومت کے خلاف تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے انقلاب، نظامِ اسلامی، ملتِ ایران اور تہران کی خدمت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان:
صحتمند معاشرہ کے لئے منشیات زہرِ ہلاہل
حوزہ/ منشیات یا ڈرگس ایک ایسا موذی مرض اور عفریت ہے، جس نے لاتعداد خاندانوں کی زندگیاں تباہ و برباد کردی ہیں، منشیات کے کاروبار و مرض میں مبتلا ہونا نہ صرف انسان کی اپنی ذات اور اس کی زندگی، بلکہ گھر، معاشرے اور قوم کو تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہوگا۔
-
عید دحوالارض کے بابرکت موقع پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے صدر کا اہل اسلام و پیروان عیسیٰ مسیح کو مبارکباد
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے کہا: ہندوستان میں آج عید دحوالارض مذہبی رسم و رواج کے مطابق عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ آج (۲۵؍ذیقعدہ) کی رات حضرت ابراہیم علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔اور آج کی رات کعبہ کے نیچے سے زمین بچھائی گئی۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی ایرانی جنرل قونصلیٹ مہدی شاہ رخی سے خیرسگالی ملاقات
حوزہ/ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن کے ایک وفد کی حیدرآباد میں ایرانی جنرل قونصلیٹ مہدی شاہ رخی سے ملاقات ہوئی۔جسمیں مختلف امور و موضوعات پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔ خاص کر مذہبی و سماجی و اقتصادی امور پر گفتگو ہوئی۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کی پر زور مذمت
حوزہ/ ہم اراکین ِمجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جانب سے تمام مسلم بڑے بڑے مذہبی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مرتد ملعون کے خلاف متحد ہو کر قانونی کارروائی کریں تاکہ یہ جلد سے جلد جیل کی سلاخوں میں قید ہو جائے اور مسلمانوں کو اس کے پیدا کردہ فتنہ و فساد سے نجات مل سکے۔
-
مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ پوری شیعہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کی پرزور مذمت اور سخت مخالفت کی جاتی ہے۔کیونکہ مدرسہ سلطان المدارس پوری شیعہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے ۔شیعہ قوم کا قدیم ترین علمی و مذہبی اور قومی اساسہ ہے۔ھندوستان کے تمام شیعوں کے مذہبی جذبات اور عقیدت کا قابلِ رشک مرکز ہے۔جس کی عالمی سطح پر خدمات کی تابناک تاریخ ہے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن:
۸ شوال یا مسلمانوں کے دامن پر لگا سیاہ دھبہ
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن تمام امت مسلمہ بالخصوص مراجع کرام اور علمائے اسلام کو اس سانحہ کی تسلیت پیش کرتے ہیں اور اس ظلم عظیم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مومنین سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو جنت البقیع اور وہاں مدفون اسلامی کی نامور ہستیوں کی تاریخ بتاتے رہیں۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا جلسہ استقبال ماہ مبارک رمضان و ولادت امام عصر (عج) کا انعقاد
حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کی بنیاد رکھنےکی اہم وجہ دفاع توہین مراجع و علماء ہے۔"مجمع" مراجع کرام و علماء کی توہین کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے اور سختی کے ساتھ ردعمل کیا جائے گا۔ اور اگر کسی کی توہین کی جائیگی تو مجمع اپنے تمام اراکین وانسجام علماء کے ساتھ آواز اٹھاتے ہوئے منہ توڑجواب دے گا۔