۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حمید الحسن زیدی

حوزہ/ پوری زندگی علم وتدین کے ساتھ قوم وملت کی فلاح وبہبودکےلیےانتھک کوششیں کرنے والا آخر تھک کر سوگیا قوم کی تعلیم وترقی کےلیے ہر لمحہ فکر مند رہنے والی بااثر شخصیت ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی نے نباض قوم و ملت حكیم امت عالیجناب مولانا کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نباض قوم ملت کا فقدان پوری قوم کا نقصان ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

باسمہ سبحانہ

اناللہ وانا الیہ راجعون 
نباض قوم و ملت حكیم امت عالیجناب مولانا کلب صادق صاحب کی صحت و سلامتی کی دعائیں جاری تھیں کہ دردناک خبر موصول ہوئی کہ۲۴نومبرکی رات دس بجے کے  کےقریب نباض قوم کی نبضیں تھم گئیں اور دنیا ایک عظیم مفکر دانشور عالم ہمدرد دور اندیش مترقی مخلص متدین غرض کہ ہر جہت سے منفرد اور ممتاز شخصیت سےمحروم ہوگئی۔

پوری زندگی علم وتدین کے ساتھ قوم وملت کی فلاح وبہبودکےلیےانتھک کوششیں کرنے والا آخر تھک کر سوگیا قوم کی تعلیم وترقی کےلیے ہر لمحہ فکر مند رہنے والی بااثر شخصیت ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی ایک زندہ دل خوش مزاج منکسر اور متواضع وجود قوم کو داغ یتیمی دے گیا حق یہ ہے کہ دورحاضر میں بقیۃ السلف کا آخری چراغ بجھ گیا ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی تلافی یقینی طور پر ناممکن ہے۔
        جانے والے تجھے روئے گا زمانہ برسوں

ذات گھر خاندان قرابت داری اور ہرقسم کی جانبداری  سےدورپوری قوم کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مصروف عمل شخصیت کافقدان پوری قوم کا نقصان ہے۔

خداوند کریم بحق معصومین علیہم السلام اپنی خاص رحمت کے سایہ میں قرار دے۔

ہم اس عظیم مصیبت کے موقعہ پر زمانے کے امام ع تمام علماء کرام ,دانشوران ملت اور پوری قوم کےہر ہر فردخاص طور پر ان کے مصیبت زدہ کنبہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
           سید حمیدالحسن زیدی 
                      مدیر 
        الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

تبصرہ ارسال

You are replying to: .