حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آل راجستھان شیعہ علماء کمیٹی کے نایب صدر و امام جمعہ و الجماعت شیعہ جامع مسجد دھولپور سٹی راجستھان حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر اجمیری نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا ابن حیدر کی خبر رحلت پر افسوس و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
انا لله وانا اليه راجعون
وہ سورج کہ جس سے چہار سو روشن تھے،آج غروب ہو گیا،آپ چلے گئے یادیں باقی ہیں۔
سن 1985اور 90 کے درمیان کی بات ہے،اس وقت کو میں کبھی نہیں بھول سکتا جب امتحان قریب تھا اور غالباً چہار گلزار کتاب کی میری بالکل تیاری نہیں تھی،میں مایوس ہو گیا تھا،کہ اس کتاب میں میں نا کامیاب ہو جاؤں گا، قبلہ و کعبہ (جن کو آج مرحوم لکھتے ہوئے کلیجہ منہ کو آ رہا ہے،) کو میں نے اپنا درد دل سنایا تو ایک مختصر سا جملہ ارشاد فرمایا کہ جب ہم خالی نظر آییں تو کتاب لیکر ہمارے پاس آ جانا۔
الله اكبر،کیا فن تدریس تھا
ایک مہینے میں میری پوری تیاری کرا دی، میں صرف پاس نہیں ہوا بلکہ سب سے زیادہ نمبر میرے اسی کتاب میں تھے،
اجمیر شریف میں جب میں اعلان کرتا تھا،کہ مجلس کو بلبل چمن ہندوستان،ذاکر خوش بیان،............ خطاب فرماینگے۔
تو مسکرا کر کہتے تھے کہ سلمہ اتنے القابات کی ضرورت نہیں ہے۔
گفتگو کا انداز کتنا پیارا تھا،بیان نہیں کیا جا سکتا،آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، دل تو چاہتا ہے کہ بہت کچھ لکھوں،۔۔۔۔۔۔لیکن آنکھوں کے اشک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس دعا ہے کہ پروردگار عالم پنجتن پاک علیھم السلام کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے و درجات کو بلندی عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،نیز تمام علماء کرام خصوصاً جامعہ ناظمیہ کے تمام ارکان علماء وطلاب سابقین اور موجودہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، خداوند متعال آپ و ہم سب کو اس عظیم سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے، آمین یارب العالمین۔
شریک غم
علی حیدر اجمیری
امام جمعہ و الجماعت شیعہ جامع مسجد دھولپور سٹی راجستھان و نایب صدر آل راجستھان شیعہ علماء کمیٹی