حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خوان و صدر انجمن حیدریہ الھند( آواز عزائ) سید علی حسین رضوی المعروف بہ علی جان کے سانحہ ارتحال پر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین کا اظہار تعزیت۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خوان و صدر انجمن حیدریہ الھند( آواز عزائ) سید علی حسین رضوی المعروف بہ علی جان کے سانحہ ارتحال پر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین کا اظہار تعزیت۔
موجودہ دور ابتلاء میں جب کہ قوم کی معروف شخصیتیں اس دار فانی کومسلسل خیرباد کہہ رہی ہیں ہر دل عزیز نوحہ خوان علی جان کی رحلت ایک قرار واقعی سانحہ ہے ۔ایک ایسی پر اثر آوازجسے سننے کا ہر عزا دارآرزو مندرہتا تھاجس سے ہزاروں عزادار اشک بار ہوجاتے تھے افسوس کہ دنیا اس سے محروم ہوگئی ۔
کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین دست بہ دعا ہے کہ پروردگارآواز عزاء کے خانوادہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جمیع عزاداران حضرت سید الشھدا بالخصوص حیدرآباد و بیرون ملک اراکین انجمن حیدریہ الہندکی خدمت میںتعزیت کے ساتھ بارگاہ ایزدی میں ملتجی ہے کہ بہ تصدق عزائے مظلوم کربلا مرحوم کو جوار معصومین میں اعلیٰ مرتبہ عنایت فرمائے۔ الٰہی آمین۔
خادم الشریعة المطہرہ ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا
صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین