۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا سید ظفریاب حیدر

حوزہ/جب کوئی عالم مرتا ہے تو اسلام میں ایک ایسا شگاف ، رخنہ اور خلاء  پیدا ہوتا ہے جسکو کو ئی بھی چیز پُر نہیں کر پاتی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ حیدرآباد دکن کی جانب سے علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ملت اسلامیہ کی خدمت میں پیش تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

موتُ العالِمِ موتُ العالَم
عالِم کی موت عالَم کی موت ہوتی ہے

اذا ماتَ العالمُ  ثُلِم فی الاسلامِ ثُلمۃً لا یَسُدُّھا شیئٌ
جب کوئی عالم مرتا ہے تو اسلام میں ایک ایسا شگاف ، رخنہ اور خلاء  پیدا ہوتا ہے جسکو کو ئی بھی چیز پُر نہیں کر پاتی۔ 

افسوس صد افسوس !
مفسّرقران ، عالم توانا ، خطیب زمانہ 
مبلّغ کربلا زینت منبر ، شہنشاہ خطابت حجۃ الاسلام والمسلمین آقای طالب جوھری طاب ثراہ کی خبر رحلت دنیائے تشیع کیے لئے ایک درد ناک حادثے کی حیثیت رکھتی ہے۔ 
ہم علّامہ مرحوم کی رحلت اور اس ناقابل جبران فقدان پر تمام عالم اسلام، عزاداران حسین علیہ السلام و شیعیان جہان، علماء کرام ،خانوادۂ خطیب لبیب اور بالخصوص وارث کربلا، امام زمانہ ، حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عج کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ 

شریک غم:
کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .