حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں علامہ طالب جوہری کے انتقال کی ان کے خانوادے کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا.
پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم : اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا يسدها شيء
ترجمہ: عالم کی موت سے اسلام میں وہ خلاء پیدا ہو جاتا ہے جسے کوئی چیز نہیں بھر سکتی.
علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر نہایت دکھ ہوا.
علامہ طالب جوہری آیت اللہ العظمی سید ابو القاسم خوئی اور آیت اللہ العظمی شہید سید محمد باقر الصدر رضوان اللہ تعالٰی علیہما کے شاگردوں میں سے تھے
اس خدمت گزار عالم دین نے اپنی با برکت عمر دین اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں صرف کی.
انہوں نے اپنی بے بدیل اور بے نظیر تقاریر، خطبوں کے ذریعے دین اسلام کے احیاء کےلیے بہت بڑا کردار ادا کیا .
انہوں نے اسلامی معاشرہ ، عالم تشیع اور خاص طور پر پاکستان کی ملت تشیع کے لئے بڑی عظیم خدمات انجام دیں .
انشاءاللہ ، خداوند انکی مجاہدانہ خدمات اور کوششیں جو کہ اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کے لیے انجام پائیں مرحوم و مغفور کے باقیات صالحات کے طور پر اپنی بارگاہ احدیت میں قبول و منظور فرمائے!
اسلامی جمہوریہ ایران کے دینی مدارس کی منیجمنٹ اس عظیم مصیبت کی مناسبت سے مراجع عظام تقلید ،علماء ، پاکستانی دینی مدارس ،مسلمانوں اور خصوصی طور پر مرحوم کے خانوادے اور ان کے صاحبزادے کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے.
خداوند تعالیٰ اس خطیب توانا کی عظیم روح کو انبیاء و اہل بیت علیہم السلام کی ارواح طیبہ کے ساتھ محشور فرمائے!
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ علمیہ ایران