۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید حسین مہدی حسینی

حوزہ/بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی خطیب بھی ہو اور صاحب قلم بھی لیکن یہ دونوں صفتیں علامہ عبقری مولانا طالب جوہری صاحب  طاب ثراہ میں جمع تھیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر مجلس علماء ہند و استاد جامعۃ الامام امير المؤمنين عليہ السلام،ممبئی،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی نے علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کی رحلت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سارے عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیتی بیان مکمل اس طرح ہے؛                             

باسمہ تعالی

انا للہ و انا الیہ راجعون رضاً بقضائہ

خطیب عبقری مبلغ مقاصد اہل بیت مفسر قرآن جناب علامہ طالب جوہری طاب ثراہ کی رحلت جانگداز نے سارے عالم اسلام کو سوگوار بنا دیا ان کی موت سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا وہ ایک فرد نہیں جماعت تھے ان کی دائمی مفارقت سے شیعت کا نا قابل تلافی خسارہ ہوا ہے۔بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی خطیب بھی ہو اور صاحب قلم بھی لیکن یہ دونوں صفتیں علامہ عبقری مولانا طالب جوہری صاحب  طاب ثراہ میں جمع تھیں انکی کتابیں،تقریریں،اور شعری دیوان انکی یاد لاتے رہیں گے۔                                           

حضرت امیرالمومنین علیہ السلام فرماتے ہیں:

یلوح الخط فی القرطاس دھرا؛؛؛وکاتبہ رمیم فی التراب

اس حادثہ اشکبار پر میرے دلی تاثرات علامہ مغفور کےخانوادہ جلیلہ اور فرزندان گرامی قدر علامہ اسد جوہری اور علامہ امجد جوہری کے ساتھ ہیں ۔

واہب الصبرعلامہ مرحوم کےسوگواروںکو ثواب صابرین عنایت فرمائے اور سرکار مرحوم کو جوار حضرت امام حسین علیہ السلام کرمت فرمائے

غمگین حسین مہدی حسینی  

بمبئ ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .