۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا رضا حسین

حوزہ/مرحوم بہت ملنسار، نہایت متقی، علم دوست اور طالب علموں سے پدرانہ شفقت سے ملاقات کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے ہندوستان میں مقیم مولانا مولانا رضا حسین نے علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کی خبر غم ملتے ہی نہایت ہی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ سال ہمیں راس نہ آئے ، یوں ہر چند دن بعد ، کوئی نہ کوئی خبرغم دستک دے جاتی ہے۔ سال کا آغاز ہی امام کے سپاہی کی شہادت سے آغاز ہوااور اب یہ سعادت ہماری قوم کے درمیان تقسیم ہوتی جارہی ہے۔ابھی چند ہفتہ قبل مولوی علی محمد سلمہ کی حادثاتی موت نے ہمیں رلادیا تھا اور اب بر صغیر کے عظیم علمی سرمایہ ، مفسر قرآن، استادخطابت، خطیب شام غریباں اور اردو ادب کے اہم ستون کادنیا سے کوچ کرجاناعلمی و مذہبی حلقہ سوگوار کرگیا۔ مرحوم کئی ماہ سے مسلسل بیمار تھے اور آج وہ  لقائے الٰہی سے شرفیاب ہوئے۔ 

مرحوم بہت ملنسار، نہایت متقی، علم دوست اور طالب علموں سے پدرانہ شفقت سے ملاقات کرتے ۔ حقیر کی چند دفعہ ملاقات رہی ہے۔ جب بھی کرانچی جانا ہواتو انہوں نے ہمیں دعوت ملاقات دی۔ علمائے گذشتہ کے آثار اور ان کی علمی قدامت کا تذکر ہ ہوتا ۔ ہمیشہ ایسے ملے جیسے اپنے ہوں ۔ کتنا قریبی رشتہ ہو۔ انہوں نے اپنی پوری حیات وقف کردی ذکر آل محمد کی اشاعت میں ۔ اللہ انہیں جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ 

مرحوم کے بلندی درجات کے لیے ادارہ مقصد حسینی ، کشمیر ی محلہ، لکھنؤ کے صدر عالی جناب مولانا رضا حسین صاحب نے آج شام کو ادارہ میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا جس میں انہوں نے مرحوم کے نیک صفات کا تذکرہ کیا ۔ جلسہ میں موجود مولانا تسنیم مہدی ، مولانا سرکار حسین، مولانا فیروز حیدر ،مولانا عظمت علی اور دیگر علمائے کرام نے مرحوم کے علمی شخصیت پر روشنی ڈالی ۔ ان کی مغفرت اور بلند ی درجات کے لیے سورہ فاتحہ ایصال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .