۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ہندوستانی عازمین

حوزہ/مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ہندوستانی عازمین کو سفر حج پر نہیں بھیجا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس وبا کے سبب سال 2020 میں ہندوستانی عازمین کو سفر حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختار عباس نقوی نے مقامی صحافیوں سے کہا ’’کل رات سعودی عرب حکومت میں حج کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کا فون آیا تھا ۔ انہوں نے پوری دنیا میں کورونا وبا کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حج 2020 کے لئے اس بار ہندوستانیوں کو سفر حج پر نہ بھیجنے کا مشورہ دیا‘‘۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ہندوستانی عازمین کو سفر حج پر نہیں بھیجا جائے گا۔ اس برس حج پر جانے کے لئے منتخب سبھی دو لاکھ 13 ہزار لوگوں کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔ ہندوستانی حج کمیٹی نے گزشتہ ایک سرکلر کے ذریعہ حج 2020 پر جانے کے لئے منتخب لوگوں سے کہا تھا کہ جو لوگ حج پر نہیں جانا چاہتے وہ اپنے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال صرف مملکت کے شہریوں اور پہلے سے مملکت میں رہنے والے لوگوں کو ہی حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ سعودی گزٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق وزرات برائے حج و عمرہ نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس کے قہر اور بھیڑ بھاڑ میں وائرس کے زیادہ پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال رواں سعودی عرب میں پہلے سے رہنے والے مختلف ممالک کے عازمین اور سعودی شہریوں کی محدود تعداد ہی حج کا فریضہ ادا کرپائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .