۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محسن رضائی

حوزہ / سربراہ مجمع تشخیص مصلحت نظام ایران محسن رضائی نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے، کہا ہے کہ کوئی بھی اسلامی مجاہدین یا عرب حریت پسند ممالک فلسطین کے ساتھ خیانت نہیں کریں گے، پیچھے سے صرف اور صرف بے غیرت ہی وار کرتا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی تہران سے رپورٹ کے مطابق ، سربراہ مجمع تشخیص مصلحت نظام ایران محسن رضائی نے صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو معمول پر لانے پر ایک ٹویٹ میں اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی نے دس سالوں سے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے لئے جنت بنا دیا ہے اور خطے کے ممالک کے خلاف موساد جاسوس اور انٹیلیجنس نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ فلسطین عزیز ، دریاؤں  سے لے کر سمندر تک ، بہت جلد مجاہدین اور اس کے غیور اور صابر لوگوں کے جوش کی بدولت آزاد ہو جائے گا اور بے غیرت لوگوں کا تاریخ میں نام  و نشان ختم ہو جائے گا۔


سربراہ مجمع تشخیص مصلحت نظام ایران محسن رضائی نے کہا کہ کوئی بھی اسلامی مجاہدین یا عرب حریت پسند ممالک فلسطین کے ساتھ خیانت نہیں کریں گے، پیچھے سے صرف اور صرف بے غیرت ہی وار کرتا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .