۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احمد غالب الرهوی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ / یمنی سرگرم سیاسی رہنما احمد غالب الرھوی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اوزار کے طور پر ، یمن کے خلاف صریح جارحیت کا آغاز کر چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمنی سرگرم سیاسی رہنما احمد غالب الرھوی نے یمن میں منعقدہ کانفرنس بعنوان "اسلامی مقدسات اور امت اسلامیہ کی ذمہ داری " سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ کانفرنس ان تاریخی حقائق سے متعلق ہے جن میں مقدسات اسلامی  اور عرب و امت اسلامیہ کے امور ،خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین ، محور مقاومت و مزاحمت ،تنازعہ کے محور پر توجہ مرکوز کرانے اور خطے میں قیام و عدم استحکام شامل ہیں. 

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل اور ان کے  مضبوط تعلقات کی بنیاد پر عرب خطے میں پیدا ہونے والی سازشوں ، تنازعات ، تقسیم بندی اور تفرقہ بازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اوزار کے طور پر ، یمن کے خلاف صریح جارحیت کا آغاز کر چکے ہیں۔
غالب الرھوی نے دشمنوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور ان سے دوستی کرنے کے نتیجے میں عرب اور امت اسلامیہ  کی گمراہی اور ذلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  مزید کہا کہ ماضی میں ، لوگوں نے امت اسلامیہ کے دشمنوں ریاستہائے متحدہ ، اسرائیل ، سامراجیت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے، لیکن جو کچھ آج ہورہا ہے اُس کے برعکس ہے۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے خطے کے ممالک خصوصا  یمن جو ایک اسٹریٹیجک مقام اور وافر مقدار میں دولت کا حامل ملک  ہے کی طرف  امریکہ اور صیہونی حکومت کے لالچ کی طرف اشارہ کیا  اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ان ممالک کے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنیوں کی طاقت شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے اور ان کے اتحاد و یکجہتی کا محور  قرآن مجید  ہے ،اسی بنا پر   یمن دشمنوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ فوج ، عوامی رضاکار اور  مجاہدین نے جارحین اور کرائے کے فوجیوں کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر بڑی فتوحات حاصل کیں ہیں. 

آخر میں  احمد غالب  الرھوی نے کہا کہ قرآن مجید اور احادیث نبوی  کے مطابق یمن دنیا کی ایک اہم ترین معیشت ہے  اور یہ  ملک ثروت مند اور یمنی قوم  نیک اور باوقار ہے ، یہی وجہ ہے کہ پوری تاریخ میں اسے ہمیشہ لالچ کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .