حجت الاسلام والمسلمین رضا خدری نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے آل سعود کے آلہ کاروں کے ہاتھوں قتل نے ملت ایران کے دشمنوں کو رسوا کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: سعودی عرب پر تنقید کرنے والے صحافی کے قتل کا واقعہ اگرچہ آل سعود کے شامی اور یمنی عوام کے قتل عام کی نسبت ایک چھوٹا جرم ہے لیکن وحشیانہ انداز کے اس قتل نے آل سعود کو دنیا میں رسوا کردیا ہے۔
ایران کے صوبہ بوشہر میں دینی مدرسے کے پرنسپل نے اس مسئلہ پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حقوق بشر کی حمایت کے دعووں کے لئے ایک امتحان قرار دیتے ہوئے کہا: البتہ امریکہ کا کہنا ہے کہ جو چیز ہمارے لئے اہم ہے وہ ہمارے اپنے مفادات ہیں اور ان جرائم سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین خدری نے آخر میں کہا: ہمارے دشمن روز بروز رسوا ہو رہے ہیں اور جمال خاشقجی کے قتل نے آل سعود اور اسکے پشت پناہوں کو رسوا کر دیا ہے۔