منگل 28 جولائی 2020 - 20:44
فلسطین میں صیہونیوں نے مسجد کو آگ لگادی پھر بھی عالم اسلام خاموش

حوزہ/فلسطین میں صیہونی آبادکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،انتہا پسند صیہونیوں نے ویسٹ بینک کے رام اللہ شہر کے نزدیک ایک مسجد پر حملہ کر دیا۔

صیہونی آبادکاروں نے البیرہ مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔

ان صیہونی آبادکاروں نے اسی طرح مسجد سے متعلق عمارت کو آگ لگا دی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔

مغربی کنارے یا ویسٹ بینک میں اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی کالونیاں بنا رکھی ہیں جہاں ہائی سیکورٹی میں رہنے والے صیہونی، نواحی علاقوں کے فلسطینی دیہاتوں اور مساجد پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha