اتوار 31 اگست 2025 - 18:05
یمنی رہنماؤں کی شہادت فلسطین سے وفاداری کی روشن دلیل ہے: سربراہ کتائب سید الشہداء

حوزہ/ عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب سید الشہدا کے سربراہ ابو آلاء الولائی نے یمن کے وزرائے اعلیٰ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانی فلسطین کے ساتھ اس ملت کی پختہ وابستگی اور ظلم کے مقابلے میں ان کی استقامت کی زندہ علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیس پلیٹ فارم ایکس "X" پر جاری بیان میں الولائی نے اسرائیلی فضائی حملے میں یمنی وزیراعظم احمد غالب الرہوی اور کئی وزراء کی شہادت کو “جنایت کارانہ اور بزدلانہ کارروائی” قرار دیا اور کہا کہ خونِ شہداء نے ایک بار پھر یمن کے موقف کو دنیا کے سامنے ثابت کیا ہے۔

انہوں نے سید عبدالملک بدرالدین حوثی کی قیادت میں ملت یمن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا: "یمنی عوام عزت، اتحاد اور مزاحمت کے بلند ترین مقام پر فائز ہیں اور پوری استقامت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم اور غزہ کے محصور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

الولائی نے مزید کہا کہ صہیونیوں کا یہ حملہ دراصل ان کی وحشیانہ ذہنیت اور بین الاقوامی قوانین سے کھلی بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمن کے عوام نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ فلسطین کے حامی اور مدافع رہیں گے۔

کتائب سید الشہدا کے سربراہ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا: "یمنی رہنماؤں کا یہ خون محاذ مقاومت کے عزم کو اور زیادہ مضبوط بنائے گا۔"

یاد رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وزیراعظم احمد غالب الرہوی اور متعدد وزراء شہید ہوگئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha