۲۰ شهریور ۱۴۰۳ |۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 10, 2024
یمن

حوزہ/ لاکھوں یمنی عوام نے جمعہ کے روز غزہ کے عوام کی حمایت میں ملین مارچ کا انعقاد کیا اور کہا کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ براہ راست جنگ میں مزاحمتی قوتوں کا ساتھ دینے کے لیے فلسطین جانے کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے لوگوں نے جمعہ کو غزہ کے عوام کی حمایت میں زبردست جلوس نکالے اور صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے ان غزہ کی حمایت میں عوامی اور سرکاری اقدامات کی اہمیت پر تاکید کی۔

یمن کے عوام نے ایک بار پھر زمینی گزرگاہوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مزاحمتی قوتوں کے شانہ بشانہ صیہونیوں کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے ان گزرگاہوں کے ذریعے فلسطین پہنچیں گے۔

صیہونی حکومت کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے یمنی عوام نے کیا اپنی آمادگی کا اعلان

ان جلوسوں کے آخری بیان میں صیہونی حکومت کے خلاف موثر کارروائیوں پر یمنی مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ یمنی افواج صیہونیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ کرے۔

اسرائیل کے خلاف لبنان اور عراق میں مزاحمتی قوتوں کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے یمن کے عوام نے دنیا کی تمام آزاد اقوام سے کہا کہ وہ اسرائیلی اور امریکی سامان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ صیہونیوں کے خلاف یمن کی کارروائیاں جاری ہیں، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کل اعلان کیا کہ یمنی فورسز نے خلیج عدن میں "ایم ایس سی ڈارون" نامی بحری جہاز پر متعدد میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔

یحییٰ سریع نے مزیدکہا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیلی جہازوں کی نقل و حرکت کو روک کر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .