۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پر غاصب اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ آج غاصب صہیونی طیاروں کی بمباری سے غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر غاصب اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ آج غاصب صہیونی طیاروں کی بمباری سے غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صہیونی فورسز نے ہفتے کو علی الصبح غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ اور جنوبی شہر رفح پر غاصب صہیونی بمبار طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی الیوم کے مطابق، غاصب صہیونی فضائی طیاروں نے النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد موقع پر شہید، جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

رفح شہر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، غاصب اسرائیلی فورسز نے ایک رہائشی مکان پر حملہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 شہید ہوگئے ہیں اور شہداء میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غاصب اور قابض اسرائیلی جارحیت میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 368 بتائی جا رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .