ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 12:50
تل ابیب پر یمن کا ہائپرسونک میزائل سے حملہ

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج بروز ہفتہ صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن نے فلسطینی عوام کی مظلومیت اور غزہ کے مجاہدین کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ایک بڑی میزائل کارروائی انجام دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج بروز ہفتہ صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن نے فلسطینی عوام کی مظلومیت اور غزہ کے مجاہدین کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ایک بڑی میزائل کارروائی انجام دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یمن کی میزائل یونٹ نے بالسٹک ہائپرسونک میزائل "فلسطین 2" جس میں متعدد انشعابی وارہیڈ نصب تھے، داغا جو تل ابیب کے زیر قبضہ علاقے یافا میں کئی حساس مقامات پر لگا۔ ان کے بقول، اس کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے قتل عام کے جواب میں تھی بلکہ یمن پر اسرائیلی جارحیت کا بھی ردعمل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یمن اپنی اصولی اور ایمانی ذمہ داری کے تحت فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ان مظالم کے باوجود اپنی مزاحمتی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج مزید کارروائیوں کو جاری رکھیں گی تاکہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے اور اس وقت تک یہ سلسلہ رکے گا نہیں جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہ ہو جائے

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے بھی آج صبح یمن سے ہونے والے میزائل حملے کی تصدیق کی اور تل ابیب سمیت وسیع علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے کا اعلان کیا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم عینی شاہدین نے مغربی کنارے سے میزائل کے پرواز کرنے کے مناظر کو ریکارڈ کیا ہے۔

ادھر اس حملے کے بعد بن گوریون ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور تل ابیب و مقبوضہ قدس کے لاکھوں صہیونی شہری پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 18:25 - 2025/09/15
    اللہم انصر الیمنین وا فتح لھم فتحا یسیرا و اجعل لھم من لدنک سلطانا نصیرا۔ شنکر المجاھدین الیمن بانھم ینصرون فلسطینیوں مظلومین۔ ان ینصرون نبیہ بری جلال طالبانی زعیم قطر یخیفون امریکہ ویتبعون خطوات الاعداء ۔