حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے "بن گوریون" پر "فلسطین 2" ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یہ پچھلے 48 گھنٹوں میں تیسری کارروائی ہے جس میں یمنی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کو نشانہ بنایا۔
یمنی فوج کے بیان میں تمام فضائی کمپنیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بن گوریون ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں رہا اور جب تک صہیونی حکومت جارحیت غزہ میں جاری رہے گی، یہ صورتحال برقرار رہے گی۔
یمنی افواج نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ مسلسل چھٹے دن امریکہ کی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں اور امریکی بحری بیڑے "ہیری ٹرومن" کے جنگی طیاروں پر ڈرون حملے کر رہی ہیں۔
یمنی مزاحمت کے بڑھتے ہوئے حملے صہیونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک نیا چیلنج بن گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ