حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی "قولنا و العمل" کمیٹی کے سربراہ شیخ احمد القطان نے اپنے بیان میں کہا: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں نے غزہ کی حمایت میں اجلاس اور مظاہروں سے غاصب صیہونی حکومت کو شدید تکلیف پہنچائی ہے، اس لیے ہم دنیا کی تمام یونیورسٹیوں، خاص طور پر لبنانی یونیورسٹیوں، ہائی اسکولوں، اداروں اور اسکولوں کو غزہ میں جاری اس نسل کشی کی مذمت کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مظاہروں اور اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں تا کہ ان مظلوموں کی حمایت ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم دیکھ رہے ہیں کہ عراق، یمن اور جنوبی لبنان میں ہمارے لوگ کس طرح اپنی جان دے کے اور جنگ کر کے اور میزائلوں سے حملے کر کے مظلوموں کی حمایت کر رہے ہیں، اسی طرح ہم پر بھی فرض ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی حمایت کریں اور ہر وہ کام کریں اور احتجاج کریں جس سے دشمن کو تکلیف پہنچتی ہے۔
شیخ قطان نے کہا: ہمیں پوری دنیا کو بتانا چاہئے کہ صہیونی حکومت کس طرح کے جرائم انجام دے رہی ہے، کس طرح فلسطین میں ہمارے لوگوں اور ہمارے بھائیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، اور کس طرح وہ ب قتل عام کر رہے ہیں، جب کہ وہ آزادی، انسانیت اور بچوں اور خواتین کے حقوق کے محافظ ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔
لبنان کے اس سنی عالم دین نے مزید کہا: دنیا دیکھ لےکہ صہیونیوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارا فرض ہے کہ دنیا کو بتائیں کہ کس طرح یہ ظالم حکومت کھلے عام نسل کشی کر رہی ہے۔