۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
الشيخ محمد يزبك

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین "محمد یزبک" نے کہا: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک شمالی فلسطین میں اسی طرح ڈٹ کر جنگ کرتی رہے گی اور دشمنوں کو ایک پل بھی ٹہرنے نہیں دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان میں شرعی بورڈ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین "محمد یزبک" نے کہا: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک شمالی فلسطین میں اسی طرح ڈٹ کر جنگ کرتی رہے گی اور دشمنوں کو ایک پل بھی ٹہرنے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا: اس مزاحمتی تحریک نے ان تمام سرحدوں اور حدود کو پار کیا جسے دشمن نے سرخ لکیر قرار دیا تھا، ہمارے فوجیوں نے دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگایا اور انہیں وہیں نیست و نابود کر دیا،ہم غزہ جنگ کے خاتمے تک اسی طرح جنگ جاری رکھیں گے اور دشمن کے کسی ہدف کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ یزبک نے کہا: دو دن پہلے "یوم نکبہ" تھا، یہ وہ منحوس دن ہے جس دن صیہونیت کے حامیوں نے ظالموں اور جابروں کی حمایت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو ان کی ہی سرزمین سے بے گھر کر دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .