۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے آج بروز دوشنبہ اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے 3 نئے کئے ہیں جس میں 34 افراد شہید اور 68 زخمی ہوئے ہیں۔

اس جنگ کے متاثرین کی ایک بڑی تعداد تقریباً سات ماہ زے اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور انہیں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، اس طرح غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 34 ہزار 488 اور زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 643 تک پہنچ گئی۔

غزہ کے 90 فیصد سے زیادہ باشندوں کے محاصرے اور بے گھر ہونے کے با وجود صہیونی حکومت کی جانب سے بمباری اورنسل کشی جاری ہے۔

غزہ جنگ کے 206 ویں دن، رفح میں کئی رہائشی مکانات پر گزشتہ رات بمباری کی گئی، اس کے علاوہ رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان کے ایک رہائشی مکان، غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ، الوسطی صوبے کے مشرق میں جحرالدیک اور دوسرے علاقوں میں گھر وں کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .