۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
سرتیپ یحیی سریع، سخنگوی نیرو های مسلح یمن

حوزہ/یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے بدھ کے روز بحیرہ احمر میں غاصب صہیونی مخالف اپنے نئے اور کامیاب آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے بدھ کے روز بحیرہ احمر میں غاصب صہیونی مخالف اپنے نئے اور کامیاب آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کی روک تھام کے مشن کے تحت بحیرہ احمر میں امریکی ڈسٹرائر "میسن" اور ڈیسٹینی (Destiny) نامی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے وضاحت کی کہ یمنی فورسز نے کامیاب فوجی آپریشن کے دوران امریکی ڈسٹرائر میسن کو کئی موزوں میزائلوں سے نشانہ بنایا اور میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ ڈسٹرائر کو ٹارگٹ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد یمنی بحریہ، ملک کی میزائل اور ڈرون فورسز نے محتاط انداز میں ڈیسٹینی جہاز کو نشانہ بنایا، جس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف جانے کی ممانعت سے متعلق وارننگ پر توجہ نہیں دی تھی ۔

یمنی مسلح افواج نے اس جہاز کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسے خبردار کیا اور بالآخر اسے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یمن طوفان الاقصٰی کے بعد سے اب تک فلسطین کی حمایت میں پیش پیش ہے، تاہم یمن نے امریکہ اور برطانیہ سمیت غاصب اسرائیل کے کئی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .