۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ یمنی ذرائع نے آج بدھ کو یمن کے مغرب میں واقع صوبہ’ ریمہ‘ پر امریکہ اور برطانیہ کے 4 فضائی حملے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مغرب میں واقع صوبہ ’ریمہ‘ پر امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے 4 بار الجبین کے علاقے میں ایک سرکاری کمپلیکس پر حملہ کیا، یہ وہ جگہ ہے جس پر پہلے بھی حملہ ہوا تھا۔

دریں اثناء امریکی اور برطانوی افواج نے کئی بار یمن کے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے جس کا مقصد اسرائیلی بحری جہازوں یا صیہونی حکومت سے متعلق جنگی جہازوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو روکنا ہے، لیکن صنعاء نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کا مقصد غزہ میں اس حکومت کے جرائم کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران متعدد بار صیہونی حکومت سے وابستہ تجارتی جہازوں کو اپنے میزائلوں اور ڈرونز سے بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر اور حال ہی میں بحیرہ روم میں نشانہ بنایا ہے، اس کے مقابلے میں واشنگٹن نے صیہونی حکومت کے مفادات کی حمایت میں ایک بین الاقوامی بحری اتحاد تشکیل دیا جو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جہاز رانی کی حمایت کا دعویٰ کرتا ہے اور یمن کے مختلف مقامات پر بمباری کرتا رہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .