۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
احتجاجی

حوزہ/ جب کہ امریکہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری ہے پھر بھی فلسطین کے حامی امریکہ کے چوتھے بینک کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، غزہ جنگ کے مخالفین کا یہ احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک کی مرکزی برانچ کے سامنے کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جب کہ امریکہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری ہے پھر بھی فلسطین کے حامی امریکہ کے چوتھے بینک کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، غزہ جنگ کے مخالفین کا یہ احتجاجی مظاہرہ امریکہ کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک کی مرکزی برانچ کے سامنے کیا گیا۔

نیویارک میں اس بینک کی مرکزی برانچ کے سامنے مظاہرے کے دوران فلسطینی حامیوں نے ’’سٹی بینک تم چھپ نہیں سکتے! تم نسل کشی کر رہے ہو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔

غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت میں سٹی بینک کے تعاون کے خلاف منگل کے روز سیکڑوں فلسطینی حامیوں نے سٹی بینک کے کی برانچ کے سامنے احتجاج کیا، تاہم نیویارک پولیس کی مداخلت سے یہ احتجاجی مظاہرہ ختم ہو گیا۔

فلسطین کے حامی امریکہ کے چوتھے بینک کے سامنے بھی فلسطین کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ

غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک امریکی حکومت کی اسرائیل کو بھرپور حمایت کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ، خاص طور پر یونیورسٹیوں میں یہ احتجاج بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں اب تک 37 ہزار 350 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 15 ہزار سے زائد بچے ہیں اور 85 ہزار 400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

نیویارک میں مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اس جنگ کے لیے مالی امداد بند کرنے کی ضرورت پر زور دیام ساتھ ہی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی میں سٹی بینک کے ملوث ہونے کی مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .