۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ روزو اعلان کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 200 فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نئے حملے کئے ہیں جس میں 35 افراد شہید اور 130 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس طرح اس اب تک 37 ہزار 431 افراد شہید اور 85 ہزار 653 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج مسلسل 258ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی، زمینی اور توپ خانے سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نے شہر کے شمال میں الشجاعیہ محلے پر اور غزہ شہر کے وسطی علاقوں میں بمباری کی ہے ۔

بدھ کی شب قابض صہیونی فوجیوں نے رفح کے مشرق میں صلاح الدین اسٹریٹ پر انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس شہری شہید ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .