۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ امریکی حکام نے جمعرات کی صبح کہا کہ واشنگٹن صیہونی حکومت اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے درمیان جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے جمعرات کی صبح کہا کہ واشنگٹن صیہونی حکومت اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے درمیان جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نیوز وبسائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا: بائیڈن انتظامیہ کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کہیں ایک مکمل جنگ میں نہ بدل جائے ، امریکہ واشنگٹن اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ کہیں اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ کسی واضح حکمت عملی کے بغیر کہیں جنگ میں داخل ہو جائے ۔

اس رپورٹ کے تسلسل میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج کے کمانڈر اس ہفتے لبنان کی جنوبی سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔

اس وبسائٹ نے مزید لکھا: وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہی واحد چیز ہے جو لبنان کے ساتھ کشیدگی کو نمایاں طور پر کم کرے گی۔

گذشتہ رات حزب اللہ نے اعلان کیا کہ طالب سامی عبد اللہ (حاج ابو طالب) جو اس تحریک کے سینئر فیلڈ کمانڈروں میں سے ایک تھے، جنوبی لبنان کے قصبے "جویا" پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

جمعرات کی صبح "المنار" چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں کے متعدد حملوں میں "عیتا الشعب" قصبے کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .