۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
1

حوزہ/ اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے راکٹوں اور ڈرون حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں تقریباً 20 مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے راکٹوں اور ڈرون حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں تقریباً 20 مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

اسرائیلی ذرائع نے حزب اللہ کے راکٹوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بالائی الجلیل کے علاقے میں واقع کئی قصبوں کے ارد گرد بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ بجھانے کے لیے مدد طلب کی ہے اور آگ کے شعلے کریات شمونہ علاقے کے گھروں تک پہنچ گئے ہیں۔

اس اخبار کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ کریات شمونہ میں خوفناک آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 6 اسرائیلی ریزروسٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کے وزیر داخلہ اتمار بن گوئیر نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے گزشتہ چند دنوں کے حملے اور گزشتہ رات وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ کے ردعمل میں کہا: شمال میں آگ اسرائیل کی شکست کی علامت ہے، اب لبنان کو آگ لگانے کا وقت آگیا ہے۔

نتن یاہو کے اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے بھی X سوشل نیٹ ورک پر لکھا: شمال جل رہا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ، اسرائیل کی دفاع کی قوت بھی ختم ہو رہی ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .