۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
1

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے اپنے حملوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی متعدد بستیوں اور فوجی ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے اپنے حملوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے آج صہیونی حکومت کی متعدد بستیوں اور فوجی ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کی ۔

حزب اللہ لبنان کی فورسز نے غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اور جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے منگل کو بھی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اسرائیلی بستیوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

حزب اللہ کے حملے اور ان ان کا بالکل صحیح طریقے سے ہدف کو ٹارگٹ کرنا اس قدر دقیق تھا کہ اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ یہ حملے رینج اور حملوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے سے بہت مختلف ہے، ان حملوں سے صہیونی آباد کاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

لبنان کی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے، ان حملوں میں شبعا کے زیر قبضہ میدانوں میں "الرادار" کے فوجی ہیڈ کوارٹر اور "کفر شوبا" کی بلندیوں میں " رویسات العلم" اور " حرش رامیم" میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ "الکرینٹینا" کی بلندیوں کو راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں میں شبعا کے زیر قبضہ میدانوں میں "الرادار" کے فوجی ہیڈ کوارٹر اور "کفر شوبا" کی بلندیوں میں " رویسات العلم" کو تباہ کر دیا گیا، اور "حرش رامیم" میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور " الكرنتينا" کی بلندیوں کو راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .