۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مجمع علماء و واعظین پوروانچل

حوزہ/ موجودہ پر آشوب دور اور جنگی حالات کے پیش نظر مجمع علماءوواعظین پوروانچل(ہندوستان ) کی جانب سے پر خلوص گزارش کی جاتی ہے کہ ہر مومن مرد اور ہر مومنہ عورت کو اپنا فریضہ ایمانی سمجھتے ہوئے کوشش کرنی چاہیئے کہ اسلامی جمھوری ایران کی سلامتی و سربلندی اور ترقی و کامیابی نیز زندگی کے ہر محاذ پر استقلال و استحکام کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے توسل سے دعاء بھی کریں کیونکہ الدعاء سلاح المؤمن ۔دعاء مومن کا بہترین ہتھیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی موقف کی حمایت میں مجمع علماء و واعظین پوروانچل نے ارباب ایمان سے پرخلوص گزارش کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ رٰكِعُوْنََو مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ(سورہ مائدہ 55,56)’’تمہارے ولی و حاکم صرف اللہ اور اس کا رسول اوروہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں درآنحالیکہ رکوع میں ہوتے ہیں ۔ اور جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول او ر انھیں ایمانداروں کو اپنا حاکم و سرپرست بنایا تو خدا کے لشکر میں آگیا اور اس میں تو شک نہیں کہ خدا ہی کا لشکر غالب رہتا ہے ‘‘۔ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ-وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ(الصف،13)یعنی خدا کی طرف سے ممد ملے گی اور عنقریب فتح ہوگی اور اے رسول مومنین کو خاشخبری اس کی دے دو‘‘۔

ارباب ایمان !السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔

موجودہ پر آشوب دور اور جنگی حالات کے پیش نظر مجمع علماءوواعظین پوروانچل(ہندوستان ) کی جانب سے پر خلوص گزارش کی جاتی ہے کہ ہر مومن مرد اور ہر مومنہ عورت کو اپنا فریضہ ایمانی سمجھتے ہوئے کوشش کرنی چاہیئے کہ اسلامی جمھوری ایران کی سلامتی و سربلندی اور ترقی و کامیابی نیز زندگی کے ہر محاذ پر استقلال و استحکام کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے توسل سے دعاء بھی کریں کیونکہ الدعاء سلاح المؤمن ۔دعاء مومن کا بہترین ہتھیار ہے، اور صدقہ دینا بھی ہرگز نہ بھولیں کیوںکہ ایک روایت میں امام سجاد(ع) فرماتے ہیں: إنَّ الصَّدَقَة لاتَقَع فی یدِ العَبدِ حتّی تَقَعُ فی یدِ الرَّب ۔یعنی صدقہ بندے کے ہاتھ میں قرار نہیں دیا جاتا مگر یہ کہ اس سے پہلے یہ خدا کے ہاتھ میں جاتا ہے‘‘( وسائل الشیعہ، ج۹، ص۳۷۰)۔ان شاءاللہ اللہ کی طرف سے فتح و نصرت ہروقت ایران کے ساتھ تھی،ہے اور رہے گی کیونکہ ایران راہ شہادت کے راہی و متوالے مومنوں کا ملک ہے منافقوں کا نہیں۔وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلاَّ بُشْرى لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ (آل عمران۔126)’’اور خدا نے یہ امداد صرف تمھاری خوشی کے لئے کی ہے اور تاکہ اس سے تمھارے دل کو ڈھارس ہو اور یہ تو ظاہر ہے کہ مدد جب ہوتی ہے تو خدا ہی کی طرف سے جو سب پر گالب اور حکمت والا ہے‘‘۔فقط ۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ملتمس:

حجۃ الاسلا م مولانا ابن حسن املوی واعظ

ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل۔ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .